ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وانی پر پاکستان کا تبصرہ دہشت گردی سے اس کی وابستگی کی عکاس:حکومت

وانی پر پاکستان کا تبصرہ دہشت گردی سے اس کی وابستگی کی عکاس:حکومت

Wed, 03 Aug 2016 21:21:23    S.O. News Service

نئی دہلی 3اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے آج کہا کہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے مارے گئے کمانڈر برہان وانی کی پاکستان کی طرف سے حال ہی میں طرفداری کرنا دہشت گردی سے اس کی مسلسل وابستگی اور دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے ہتھیار کے طورپراستعمال کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت وزیر وی کے سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس کی زمین سے ’’بھارت کے خلاف دہشت گردی‘‘کے لیے امداد کرنے پر لگام لگانے سے وہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کو آگے بڑھانے اورزیرِالتواء مسائل کے حل کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کو انجام دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر موزوں ماحول بنانے میں مددملے گی۔سنگھ کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیاہے جب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک داخلہ وزراء کی کانفرنس میں حصہ لینے پاکستان جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے اندرونی معاملے میں مداخلت کرنے کے پاکستان کی تمام کوششوں کو مسترد کیا ہے۔


Share: